بوٹ کو نہیں ووٹ کو عزت دینی ہے ، علی محمد خان

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ بوٹ کو نہیں ووٹ کو عزت دینی ہے ، کوئی آمریت کا آلہ کار نہ بنے اس امر کا اظہار انہوںنے قومی اسمبلی میں اسلام آباد میں جلسوں کے انعقاد سے متعلق بل کی منظور کے موقع پر کیا ۔ انتہائی عجلت میں بل منظور کروایا گیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی۔ اپوزیشن نے ترامیم پیش کرنے کا موقع نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا۔ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے مطالبہ کیا کمیٹی کو بھجوا دیں۔ اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ روایت یہی ہے کہ سینیٹ سے آیا ہوا بل کمیٹی کے بجائے یہاں منظور کر لیا جاتا ہے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا یہ روایت نہیں رول ہے ۔ علی محمد خان اور دیگر ارکان نے شقوار منظوری کے دوران شور شرابہ کیا ترامیم پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ ترامیم کے لئے نظر انداز کرنے پر فلور ملے بغیر علی محمد خان نے حکومتی نشستوں کو دیکھتے ہوئے کہا کہ آمریت کے آلہ کار نہ بنیں، ترامیم پیش کرنا ہمارا آئینی حق ہے ۔ بوٹ کو نہیں ووٹ کو عزت دو یہی بیانیہ نواز شریف نے دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں