10 روز سے معطل کوئٹہ تاچمن ٹرین سروس بحال
کوئٹہ (آن لائن) چمن پسنجر ٹرین 10 روز بند رہنے کے بعد آج سے کوئٹہ سے چمن اپنے مقررہ وقت پر جائے گی محکمہ ریلوے کوئٹہ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز قبل شدید بارشوں کے باعث مٹی خوجک ٹنل میں بھر جانے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی تھی اور ریلوے حکام کی جانب سے ٹنل کی صفائی اور ریلوے ٹریک پر آنے والی مٹی اور پتھروں کو اٹھا کر ٹریک صاف کردیا گیا ریلوے ٹریک کی بحالی کو یقینی بنادیا گیا یاد رہے کہ کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین 31 اگست کو خوجک ٹنل میں مٹی آنے کی وجہ سے بند تھی۔ آج صبح پسنجر ٹرین کوئٹہ سے اپنے مقررہ وقت پر چمن کے لئے روانہ ہوگی یاد رہے کہ دالبندین سکیشن پہلے ہی ریلوے حکام پہلے ہی بحال کرچکے ہیں کوئٹہ سبی ریلوے ٹریک کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments