مجھے پاکستان سےپیار، مودی زبردست آدمی ہے پاکستان کے آرمی چیف ملک کی بااثر شخصیت ہیں، ٹرمپ
مانیٹر نگ ڈیسک : وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کی جنگ رکوائی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، میں پاکستان کوپسند کرتا ہوںمودی ایک زبردست آدمی ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خیال رہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔برطانوی خبرساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ آج ظہرانےمیں شریک ہوں گے، ابھی یہ واضح نہیں کہ ظہرانے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا بات چیت ہوگی، ظہرانے میں پریس کی بھی شرکت نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments


