داعش کا لیبیا میں تیل تنصیب پر حملے کا منصوبہ ناکام،32جنگجو ہلاک

طرابلس:لیبیا کی نیشنل آرمی کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج نے ملک کے جنوب میں تیل کی ایک تنصیب پر شدت پسند گروپ داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ غدوہ قصبے میں ایک آپریشن کے دوران داعش کے 32جنگجووں کو قتل کر دیا گیا، اس کارروائی میں دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ تیل کی تنصیبات کے نقشے بھی برآمد کیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ فوج کی ایک یونٹ نے داعش سے وابستہ ایک سیل کو کچل دیا۔ یہ گروپ ملک کے جنوب میں تیل کی تنصیبات پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں