جیکب آباد، شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا
جیکب آباد (آئی این پی ) جیکب آباد میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود شریف کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی 30 سالہ نور خاتون کو قتل کردیا، اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس کے مطابق خاتون کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


