بولان میں ڈاکوﺅں کیخلاف آپریشن، لیویز اہلکار جاں بحق، دو ڈاکو زخمی، متعدد ٹھکانے نذر آتش
بولان (انتخاب نیوز) بولان کھٹن کے علاقے باغی میں ڈی سی کچھی کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل کی قیادت میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت شفو گینگ اور لیویز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ سے دو ڈاکو اور ایک لیویز اہلکار محمد حسن زخمی ہوگیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سرچ آپریشن کے دوران ڈاکوﺅں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش کردیے گئے۔
Load/Hide Comments


