ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند
کوئٹہ (آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر محمد یوس ہاشمی نے کہا ہے کہ ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر ہفتہ کی صبح ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی۔ ضلعی انتظامیہ شیرانی اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کی جانب سے ہیوی مشینری موقع پر پہنچنے کے بعد روڈ کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔اگر حالات سازگار رہے تو شام 7 بجے تک چھوٹی گاڑیوں کے لیے راستہ کھولنے کا امکان ہے۔تاہم، ہیوی گاڑیوں کے لیے تجویز ہے کہ وہ کل تک متبادل راستہ اختیار کریں۔یہ بات انہوں نے اس موقع پر سلائیڈنگ کے مقام پرگفتگو کرتے ہوئے کیا۔وہ کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ انتظامیہ سے تعاون کریں اور مصدقہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔
Load/Hide Comments


