پنجگور، ولید صالح بلوچ کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا، ہزاروں افراد کی شرکت، مختلف شخصیات کا اظہار افسوس
پنجگور (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے چھوٹے بھائی ولید صالح بلوچ کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا۔ نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس حوالے سے گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین و مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے واقعے پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ولد صالح کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ اس حوالے سے نیشنل پارٹی نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments


