کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاﺅن گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، میاں، بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی
کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاﺅن میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، واقعے میں میاں بیوی اور دو بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ گیس دھماکے کا واقع سیٹلائٹ ٹاﺅن بلاک 5 شائستہ کالونی میں پیش آیا۔ دھماکے سے کمرے کی چھت گرگئی۔ بچوں کی عمر 6 ماہ اور ڈھائی سال ہے۔ زخمی افراد کو سول ہسپتال برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹر کے مطابق مرد 90 فیصد اور خاتون 60 فیصد جھلسی ہے۔
Load/Hide Comments


