غار حرا کے لیے ’کیبل کار‘ شروع کرنے کا فیصلہ

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں جبل النور پر واقع پہلی وحی کے تاریخی مقام غار حرا کیلئے ’کیبل کار‘ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس ضمن میں شہری منصوبہ بندی سے متعلق متعدد سرکاری اداروں نے ترقیاتی پروگرام پر مشتمل رپورٹ متعلقہ وزارت کو پیش کر دی۔روزنامہ ’مکہ‘ کے مطابق مقدس شہر میں مختلف اسلامی تاریخی اہمیت کے حامل مقامات پر ترقیاتی امورسے متعلق کمیٹی کی سفارشات میں کہا گیا تھا کہ ’جبل النور‘ اور ’جبل الثور‘ پر ا?نے والے زائرین کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام کیے جائیں۔سفارشات کی روشنی میں مختلف حکومتی اداروں کی جانب سے تیار کی جانے والی جامع رپورٹ کی روشنی میں ’غارحرا‘ کی پہاڑی پر کیبل کار نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو غارحراجانے میں سہولت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں