وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی وفات کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے آفیشل چینل کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی۔ بیان کے مطابق ماما قدیر بلوچ کئی دنوں سے شدید علیل تھے اور آریا اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جا ملے۔ ماما قدیر کی نماز جنازہ اور تدفین کل ساڑھے 12 بجے ان کے آبائی علاقے سوراب میں ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں