اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کی تجویز منظور کرلی، زمینوں کی رجسٹریشن شروع کرنیکا اعلان

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے کو ریاست میں ضم کرنے کی متنازع تجویز منظور کرلی، اس تجویز کے تحت مغربی کنارے کی وسیع اراضی کو ریاستی ملکیت میں رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 1967ءکی جنگ کے بعد پہلی بار اسرائیل کا بڑے پیمانے پر زمینوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان ہے، اقدام کا مقصد فلسطینیوں کی زمینوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کیلئے قانونی راستہ ہموار کرنا ہے، اسرائیلی کابینہ نے انتہائی دائیں بازو کے وزرا بیزلیل اسموٹریچ اور یاریو لیون کی پیش کردہ تجویز منظور کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں