سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ بدھ کو جبکہ بیشتر ممالک میں جمعرات کو ہوگا

ویب ڈیسک :سعودی عرب میں منگل 17 فروری کو رمضان کا چاند نظر آگیا ہے، بدھ 18 فروری کو پہلا روزہ ہوگا۔  سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ’ بدھ 18 فروری 2026 کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہے۔‘جنوب مشرقی ایشیائی ممالک ملائیشیا، سنگاپور اور برونائی میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ ان ممالک میں یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہوگا جبکہ ترکیہ، آسٹریلیا، عمان میں بھی رمضان 19 فروری سے شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انڈونیشیا میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔ سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ انڈونیشیا میں جمعرات 19 فروری کو یکم رمضان المبارک  ہوگا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے