ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایس ایس پی ہائی وے پولیس کے دفتر پر د ستی بم پھینک کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایس ایس پی ہائی وے پولیس کے دفتر پر د ستی بم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر واقع ایس ایس پی ہائی وے کے دفتر پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس سے آفس کی دیوار اور گیٹ کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں