یونین کونسلز نمائندگان کے مسائل حل کریں گے، کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جائے گا جو عملی طور پر پورا نہ ہوسکے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے لوکل گورنمنٹ یونین کونسلز کے چیئرمینز اور نمائندگان کی ملاقات، یونین کونسلز سطح پر درپیش چیلنجز اور مسائل سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی، سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بھی شامل، مسائل کا جامع جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے گی۔ کمیٹی یونین کونسلز نمائندگان کو درپیش امور کا تفصیلی تجزیہ کرکے قابل عمل سفارشات مرتب کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونین کونسلز کے جائز مسائل کے حل کیلئے مو¿ثر اور قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے، نمائندگان کی جانب سے پیش کردہ متعدد مطالبات پر حکومت پہلے ہی پیش رفت کررہی ہے۔ کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جائے گا جو عملی طور پر پورا نہ ہوسکے، جائز مطالبات پر سنجیدگی سے غور ہوگا۔


