بارکھان میں سولر پینل سے کرنٹ لگنے کے باعث بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

بارکھان (یو این اے) بارکھان کے علاقے دھمان کی بستی مڑی میں سولر سے کرنٹ لگنے کے باعث بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچے گھر میں موجود سولر سسٹم کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک کرنٹ کی زد میں آگئے۔ واقعے میں جاں بحق بچے کی شناخت ظہیر شاہ ولد ملی شاہ کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی ہونے والے بچے کی شناخت اقبال ولد احمد کے نام سے کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں