امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات 24 گھنٹے تک جاری رہے، فریقین جنگ بندی پر قائم ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات 24 گھنٹے تک جاری رہے۔ دونوں ممالک نے وزیراعظم شہباز شریف کی خطے میں فوری جنگ بندی کی اپیل پر مثبت ردعمل دیا، ایران اور امریکا کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد کی دعوت قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہا اور قدر کی، امید دونوں فریق مثبت رویہ برقرار رکھیں گے اور خطے میں پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے آگے بڑھیں گے۔ نائب وزیاعظم کا کہنا تھا یہ نہایت ضروری ہے کہ تمام فریقین جنگ بندی کے اپنے عزم پرقائم رہیں، پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان روابط اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
Load/Hide Comments


