امریکا پر تاریخی عدم اعتماد مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، ایرانی صدر

ویب ڈیسک : ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ بامعنی مذاکرات کے لیے وعدوں کی پاسداری پہلی بنیاد ہے، امریکا پر تاریخی عدم اعتماد مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے غیر تعمیری اور متضاد اشارے تلخ پیغام دیتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہے ایران ہتھیار ڈال دے، ایران طاقت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گا، وعدوں کی پاس داری ہی وہ منطق ہے جو کسی بھی قسم کے مکالمے کو جائز قرار دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی طاقت یا دباو¿ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور اس کی خارجہ پالیسی خودمختاری اور قومی مفاد پر مبنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں