انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ کرنے والے ایک بچی کو گرفتار کیا، اسے اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا، اس کیس میں بچی کا کزن ملوث تھا، خودکش حملہ نہ کرنے پر والد کو مارنے کی دھمکی دی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کو بڑی تباہی سے بچ لیا، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملہ کرنے والے ایک بچی کو گرفتار کیا ہے، خاتون خودکش حملہ آور کو کو اسلام آباد میں حملے کا ہدف دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں بچی کا کزن ملوث تھا جس نے اسے ورغلایا اور خودکش حملے کیلئے تیار کیا، خاتون کو دھمکی دی گئی تھی کہ خود کش حملہ نہ کیا تو والد کو مار دیں گے۔ ہم بچی کو باعزت طریقے سے اس کے والد کے حوالے کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگرد بلوچ ہیں نہ ہی ان کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق ہے، دہشت گرد خواتین کو ٹریپ کرتے ہیں، ہم بچیوں کو تعلیم دینا چاہتے ہیں دہشتگرد انہیں خودکش جیکٹس پہنا رہے ہیں۔ بلوچ خواتین کبھی اس جنگ کا حصہ نہیں ہیں۔


