بنوں حملے میں 12 سے 15 سو کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا، منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، پولیس

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر حملے کے بعد پولیس کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے میں 1200 سے 1500 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولیس چوکی پر حملے کے لیے ایک لوڈر رکشے کا استعمال کیا گیا ہے۔ بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں کم سے کم 15 اہلکار جاں بحق، تین زخمی ہوئے تھے۔ حملے کی ذمہ داری اتحاد المجاہدین نامی گروہ نے قبول کی ہے، تاہم پاکستانی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی۔ پیر کو اسلام آباد میں افغانستان کے ناظم الامور کو دفترِ خارجہ طلب کر کے انھیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں