مینڈیٹ مانگنے والوں کو پچاس، پچاس سال سزا اور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے، ہم یہ الٹی گنگا بہنے نہیں دیں گے، محمود اچکزئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا میپ کے سربراہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ جو لوگ اپنا اصل مینڈیٹ واپس مانگتے ہیں، انہیں منتخب سیٹوں سے ہٹا کر پچاس پچاس سال کی جیل سنا دی جاتی ہے۔ جو لوگ جمہوریت، انصاف اور عدالتوں کو بچانے کی بات کرتے ہیں، انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن ہم یہ الٹی گنگا بہنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں