حکومت بلوچستان نے ہزاروں اسکول کو فعال، 7 لاکھ سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ دو برسوں کے دوران 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا، جبکہ ڈراپ آﺅٹ ریٹ میں 5 فیصد کمی اور طلبہ کے اسکولوں میں برقرار رہنے کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا حکومتِ بلوچستان نے 3778 غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کر کے ہزاروں بچوں کو دوبارہ تعلیم کے دھارے میں شامل کیا ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے، نوجوانوں کے روشن مستقبل اور صوبے کی پائیدار ترقی کی بنیاد معیاری تعلیم ہے اسی وژن کے تحت حکومت تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت، کرپشن یا کوتاہی برداشت نہیں کررہی اور ہر بچے تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔


