نوشکی، نامعلوم مسلح افراد نے 4 ٹرالر کو نذر آتش کردیا ،ٹریفک کئی گھنٹوں تک بند رہی

کوئٹہ (آن لائن) نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے 4 ٹرالر کو نذر آتش کردیا جس کے بعد علاقے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا مال بردار چھوٹی بڑی گاڑیاں پھنس گئیں ٹرانسپورٹروں، مسافروں اور علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا سیکورٹی فورسز کے عملے نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے روڈ کی بندش کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں