سیاسی و ادبی ، فرسودہ روایات کے جمود کو توڑنے کے لئے بلوچ وومن فورم کا قیام

کوئٹہۛ بلوچ وومن فورم کی آرگنائزر زین گل بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ وومن فورم کا قیام سیاسی ،ادبی ، فرسودہ روایات کے جمود کو توڑنے کے لئے عمل میں لایاگیا ہے ہم بلوچ خواتین کے حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کو تیز کریں گے ،یہ بات انہوں نے بدھ کو شہناز بلوچ اور حانی بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ بلوچ سماج ،سیاست ادب میں خواتین کی کمی ہے جسے دور کرنے کے لئے بلوچ وومن فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ فورم خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انکے حقوق کی آواز کو بلند کرنے میں کردار ادا کریگا انہوں نیک کہا کہ خواتین کے ارتکاء کے عمل کی سب سے بڑی رکاوٹ فرسودہ نظام ہے جس کی وجہ سے بلوچ سماج کی سیکولر روایات ختم ہوتی جارہی ہیں بلوچ وومن فورم کا مقصد ایسے سماج کا قیام ہے جہاں مرد اور عورت آزادی سے سانس لے سکیں اور خواتین ایک بار پھر سے زندگی کے ہر شعبے میں اپنے کردار کی جدوجہد کو تیزکریں

اپنا تبصرہ بھیجیں