امریکا اور ایران کا ایک دوسرے کے فوجی اہداف پر حملے، کویت کا ایرانی میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک : امریکا اور ایران نے ایک دوسرے کے فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔امریکا نے ایران کے گورک اور جزیرہ قشم میں ڈرونز کے کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام، گراونڈ کنٹرول اسٹیشن اورڈرونز کو تباہ کرنے کیا گیا۔ہفتہ، اتوارکو کارروائیاں ایران کے جارحانہ اقدامات کےجواب میں کی گئیں۔دوسری طرف ایران نے امریکی حملے کےلیے استعمال ہوئے فضائی اڈے کو نشانہ بنایا، نشانہ بنائے گئے فضائی اڈے کے مقام کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔اس سے پہلے کویتی فوج نے کہا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے