نوشکی، نامعلوم مسلح افراد کابوزر گاڑیوں پر حملہ، دو گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کردیے

نوشکی (آن لائن)نوشکی اسٹیشن شیکان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے بوزر گاڑیوں پر حملہ کرکے 2گاڑیوں کے ٹائر برسٹ کردیئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر اسٹیشن کے مقام پر بوزر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا گاڑیوں کے ٹائر فائرنگ کرکے برسٹ کردئیے گئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ فائرنگ واقعہ سے قریبی آبادی اور دکانداروں میں خوف وہراس پھیل گیا فائرنگ سے 2 گاڑیوں کے ٹائر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں