وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلہ، 4 روز بعد ملبے سے 4 افراد زندہ برآمد، 1430 اموات، 3 ہزار سے زائد زخمی، ہزار وں لاپتا ہیں، یونیسیف

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وینزویلا میں ہلاکت خیز زلزلے کے 4 روز بعد 11 سال کے 2 بچوں سمیت 4 افراد ملبے سے زندہ برآمد ہوگئے۔ وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں 1430 افراد ہلاک، 3 ہزار 360 سے زائد زخمی ہوئے جبکہ 69 ہزار افراد لاپتا ہیں۔ ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے ، اس دوران 4 روز بعد 2 بچوں سمیت 4 افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک زندہ ملنے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سیکڑوں بین الاقوامی کارکنوں اور مقامی فوجی دستوں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ یورپی یونین نے زلزلہ متاثرین کے لیے 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی ہنگامی امداد جاری کردی ہے۔ یونیسیف کے مطابق زلزلے سے متاثرہ 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں