خاران ،تھانہ پتکان کے حدود میں زومی پل اڑانے کی کوشش ناکام بناکر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کردیا، پولیس

کوئٹہ (آن لائن) خاران پولیس نے پتکان میں زومی پل اڑانے کی کوشش ناکام بناکر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ کردیا۔گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ پتکان کی حدود میں زومی پل کے قریب مبینہ طور پر ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ نصب کیا گیا تھا۔اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ پتکان بم ڈسپوزل (بی ڈی)اسپیشل برانچ کی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ بم ڈسپوزل ٹیم نے دھماکہ خیز مواد کامیابی سے ناکارہ بنا کر علاقے کو محفوظ بنا لیا۔مزید کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں