میر شفیق الرحمن مینگل پر حملہ قابل مذمت، بلوچستان کے عوام، سیاسی قیادت اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کیخلاف متحد ہیں، بابر یوسفزئی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ بابر یوسفزئی نے کہا کہ خضدار حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ میر شفیق الرحمان مینگل نے بہادری، جرات اور ثابت قدمی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، ان کا کردار قابلِ تحسین اور قومی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف فوری اور مو¿ثر کارروائی جاری ہے۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ بلوچستان کے عوام، قبائلی عمائدین، سیاسی قیادت اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ امن دشمن عناصر کے تمام مذموم عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائے جائیں گے۔ حکومت بلوچستان صوبے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں