بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 عسکریت پسند ہلاک
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکورٹی ذرائع نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اور عاصم آباد میں آپریشن کرتے ہوئے 3عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ کمبیلہ اور عاصم آباد میں سرچ اینڈ آپریشنز کرکے68 مربع کلو میٹر علاقہ کلیئر کرالیاگیا ہے، کارروائی کے دوران3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ کارروائی میں 4عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے، زخمیوں میں سرغنہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔
Load/Hide Comments


