بلوچستان میں 8اگست سیاہ ترین دن کے طورپر ہمارے دلوں میں تازہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 8 اگست بلوچستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے. سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ کے زخم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہیں۔اس المناک سانحے میں ہم نے اپنے قابل اور باصلاحیت وکلاءسمیت قیمتی انسانی جانیں کھوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں، ہم انہیں ہمیشہ عقیدت و احترام سے یاد کرتے رہیں گے۔ آج سانحہ 8 اگست کے تمام جاں بحق ہونے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے شہداءکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments


