لیویز کے بلوچستان کانسٹیبلری میں ضم ہونے 218 اہلکار 5روز کے اندر محکمے میں اپنی آمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انہیں برخاست کیا جائے گا، اعلامیہ
کوئٹہ ( آن لائن) بلوچستان کانسٹیبلری کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکام بالا کے احکامات کے مطابق ان تمام 218لیویز کے جوانان جن کو بلوچستان کانسٹیبلری کے سی پیک ونگ میں آمد کروانی ہے وہ 5روز کے اندر اندر محکمہ کانسٹیبلری اور متعلقہ یونٹ میں اپنی آمد کو یقینی بنائیں جن میں گوادر کے 174، جھل مگسی 3، قلات 5، خضدار 12، مستونگ 1، پنجگور 1، پشین 1، شیرانی 1، سوراب 11اور واشک کے 9 اہلکار شامل ہیں اگر انہوں نے آمد نہیں کروائی تو بصورت دیگر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو کہ نوکری سے برخاستگی بھی ہو سکتی ہے ۔
Load/Hide Comments


