بلوچستان کی تقسیم قبول نہیں، صوبے کی وحدت اور سا لمیت بلوچوں کیلئے شناخت اور وجود کا بنیادی حصہ ہے،نواب رئیسانی

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نواب اسلم خان رئیسانی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بلوچ قوم کی شناخت، تاریخ اور وطن ہے ہمیں اپنے وطن کی کسی بھی قسم کی تقسیم ہرگز قبول نہیں! بلوچستان کی وحدت اور جغرافیائی سالمیت بلوچ قوم کے لیے محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں، بلکہ بلوچوں کی قومی شناخت اور اجتماعی وجود کا بنیادی حصہ ہے۔ایک بلوچ قوم ایک بلوچ وطن۔

اپنا تبصرہ بھیجیں