ایران امریکہ جنگ، تنگ آکر امریکی فوجی خودکشی کی کوشش کرنے لگے،رپورٹ
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے خلاف جنگ طویل ہوگئی جس سے تنگ آکر امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات کئی اہلکاروں نے خودکشی کی کوشش کی۔طویل تعیناتی کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن سے متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کودنے کی کوشش کی۔ایک اہلکار کی اہلیہ نے بتایا کہ طویل اور مسلسل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جب کہ جہاز کے عملے نے کئی اہلکاروں کو ایسا کرنے سے روکا۔رپورٹ میں امریکی بحری بیڑے پر خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی سینیٹرز نے واقعات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ امریکی بحریہ نے جہاز پر تعینات فوجیوں میں خودکشی کی کوششوں یا ذہنی صحت کے مسائل میں اضافے کی تردید کی ہے۔تقریباً 5 ہزار امریکی سیلرز اور میرینز 250 روز سے زائد عرصے سے جہاز پرتعینات ہیں۔


