بولان میں سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے دھماکے سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا
کوئٹہ ( آن لائن) بولان کے علاقے گوکرت کے مقام پر 18 انچ قطر کی اڑائی جانے والی گیس پائپ لائن کی سیکورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوسکا بلوچستان کے مختلف علاقوں کولپور، مچھ، مستونگ ، قلات ، پشین ، زیارت سمیت متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی دوسرے روز بھی معطل رہی سوئی سدرن گیس حکام کے مطابق متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سیکورٹی فورسز کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے تا حال شروع نہیں ہوسکا جیسے ہی سیکورٹی ادارے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کے لئے سیکورٹی کلیئرنس دیں گے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


