نصیرآباد میں مختلف فائرنگ کے واقعات و حادثات خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، تین افراد زخمی
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) نصیرآباد میں مختلف فائرنگ کے واقعات و حادثات خاتون سمیت دو افراد جاںبحق تین افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جعفراباد۔ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی صحبت پور کے قریب روڈ حادثے میں زخمی ہونا والا شخص عطائاللہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ نوتال کے قریب گوٹھ تاج پور میں فائرنگ سے ممتازعلی سپر زخمی ہوگیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ڈیرہ بگٹی سوئی شاخ نمبر چار کے مقام پر روڈ حادثہ دو افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو سوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
Load/Hide Comments


