جیکب آباد ،جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹڑی کو نقصان، مرمتی کام کے بعد کوئٹہ کے لیے روانہ

جیکب آباد (این این آئی) جیکب آباد میں جعفر ایکسپریس کی آمد سے قبل ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹڑی کو نقصان، مرمتی کام کے بعد جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے لیے روانہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود سم شاخ کے قریب گائوں عبداللہ لاشاری کے نزدیک سومرا شاخ کے مقام پر نامعلوم تخریبکاروں نے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ریلوے پٹڑی کو دو فٹ تک نقصان پہنچا، ریلوے پٹڑی پر دھماکے کی اطلاع پر پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی، پولیس کے مطابق دھماکا رات گئے کیا گیا واقعے کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش جاری ہے، ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا ریلوے عملے نے متاثرہ ٹریک کی مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد جعفر ایکسپریس کو اپنی منزل کوئٹہ کی جانب روانہ کردیا، ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت مکمل بحال کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے