مستونگ میں فورسز کے قافلے پرحملے کی مذمت، دھماکے میں سیکورٹی اہلکار کی شہادت پرافسوس ہے، بخت کاکڑ
کوئٹہ(یو این اے)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور حکومت بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے بزدلانہ دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج اور افسوس ہے۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدلانہ دہشتگرد حملے سیکورٹی فورسز اور عوام کے حوصلے ہرگز پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے زور دیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کوششیں اور قربانیاں قابلِ ستائش ہیں اور یہ کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام اور حکومت ہر مشکل گھڑی میں اپنی بہادر سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Load/Hide Comments


