بلوچستان کے عوام کوانصاف ،امن و حقوق چاہیے وزیراعظم قومی کانفرنس بلائیں،لیاقت بلوچ

کوئٹہ(این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کوئٹہ کے کامیاب دھرنے سے پورے ملک کوحوصلہ ملامشترکہ آوازاٹھنے سے قومی وحدت ومسائل کے حل کی راہ ہموارہوگی۔بلوچستان کے عوام کوانصاف امن و حقوق چاہیے وزیراعظم قومی کانفرنس بلائیں بلوچستان کے عوام سے یکجہتی کی جائے بلوچستان کے عوام کاساتھ دیکر مسائل حل ،حقوق دیکرامن بحال کیاجائے۔جماعت اسلامی بہت جلدبلوچستان پرقومی کانفرنس منعقد کرکے بلوچستان کے عوام کی ترجمانی کریگی۔بلوچستان کوئٹہ سمیت چاروں صوبوں میں جاری دھرنے قومی وحدت پیداکریگی یہ احتجاج ضروررنگ لے آئیگی۔3ستمبرکاہڑتال بھی قومی وحدت ومسائل کے حل کیلئے ضروری ہے۔لیاقت بلوچ نے گورنرہاوس کوئٹہ کے ساتھ منعقدہ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل مختلف ہے لیکن قومی سطح پربڑے مسائل مشکلات غلط اقدامات ولوٹ مارسے بلوچستان بھی متاثرہوگا۔پٹرولیم مصنوعات پر150روپے بھتہ نے سب کومتاثرکیاہے نظام معیشت تباہ نظام لاقانونیت جبرکاشکارہیں۔وزیرداخلہ نے خودتسلیم کیاکہ یہ نظام ناکام وتباہ ہے ظلم وجبرکانظام نہیں چل سکتا۔یہی محسن جیسے لوگوں نے اس نظام کوتباہ کیا۔پرامن سیاسی جمہوری مذاہمت عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے۔حق دوتحریک بلوچستان سے شروع ہوئی یہ جدوجہد آگے بڑھ رہاہے جماعت اسلامی بلوچستان نے حقوق کے حصول ظلم وجبرکے خلاف اورامن کیلئے کوئٹہ سے لاہور اسلام جمہوری طریقے سے لانگ مارچ کیالیکن حکمرانوں نے مسائل کے حل کیلئے سب کے سامنے وعدے کیے۔مگروعدوں سے مکھرگیے اگرمسائل حل کیے جاتے وعدہ خلافی نہ کی جاتی توآج بلوچستان کے حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔بلوچستان کے مسائل حل کیے جائیں وعدوں پرعمل درآمد کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں