صحافی خلیل الرحمن کے انتقال پر افسوس، ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رحمت صالح بلوچ

ویب ڈیسک :نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءوبلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے چئیرمین ایڈیٹوریل کمیٹی حاجی خلیل الرحمٰن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصحافی خلیل الرحمن کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی روزنامہ جنگ کوئٹہ کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر حاجی خلیل الرحمان اور سینئر فوٹو جرنلسٹ موسیٰ فرمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے حاجی خلیل الرحمان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک کہنہ مشق اور باوقار صحافی تھے، جنہوں نے طویل عرصے تک صحافت کے شعبے میں اپنی خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں