کیچ میں ماہ گل کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے ثابت کردیا کہ ان میں نہ انسانیت ہے اور نہ بلوچ روایات کا احترام، بابر یوسفرئی

معاون داخلہ بابر یوسفزئی نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ خواتین ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں، انہیں دہشت گردی اور اپنے مذموم عزائم کے لیے استعمال کرنا انسانیت کی توہین ہے۔انہوں نے الزام لگا یا کہ بھارت کے ایجنٹ اور فتنہ ہندستان سے وابستہ عناصر خواتین کو اغوا، بلیک میل اور تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیںجو ان عناصر کی اخلاقی اور انسانی پستی کی انتہا ہے۔معاون داخلہ نے مزید کہا ہے کہ کیچ کی بیٹی ماہ گل کے اغوا، مبینہ تشدد اور قتل کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ ایک معصوم بیٹی کو نشانہ بنا کر دہشت گرد عناصر نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ ان کے عزائم میں نہ انسانیت ہے، نہ بلوچ روایات کا احترام اور نہ خواتین کی عزت کا پاس ہے ۔بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہماری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کو دہشت گردی کی ڈھال نہیں بننے دیں گے۔ ریاست ہر شہری کے تحفظ اور عزت و وقار کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی خواتین کو خوفزدہ یا بلیک میل کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اور بلوچستان کے عوام متحد ہو کر دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے