کوئٹہ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد زخمی ، ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس
کوئٹہ (آن لائن) شالکوٹ پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاءالحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ شالکوٹ عادل شاہ نے پولیس کے ہمراہ شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران کمسن بچی سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک پسٹل بمعہ راﺅنڈ برآمد کرکے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


