گڈانی، سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ، 3افراد کو زندہ بچالیا گیا ، تین کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری

حب(نمائندہ انتخاب )گڈانی کے کھلے سمندر کنڈ کے مقام پر مقامی ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گیا 3افراد کو زندہ بچالیا گیا جبکہ تین کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری اس حوالے سے گڈانی پولیس اور مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز گڈانی حبکو کنڈ کے کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کو جانے والی مقامی ماہی گیروں کی کشتی سمندر ڈوبنے کے باعث 6ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے تاہم 3 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ 3ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے مقامی افراد کے مطابق ڈوبنے والے ماہی گیر حبکو الہ نہ گدور گوٹھ کے بتائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں