کوہاٹ پولیس لائن دھماکے کی مذمت، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، سرفراز بگٹی
کوئٹہ (آئی این پی) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوہاٹ کے پرانا پولیس لائن میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، بے گناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے، امن و استحکام کے لیے قومی عزم کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
Load/Hide Comments


