قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں سوراب کے نوجوان کھلاڑی عطاءالرحمن شامل

سوراب(رپورٹ رشید عاطف)سوراب سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کھلاڑی عطاء الرحمن کا پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ تک پہنچنا علاقے کے لیے باعثِ فخر اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے حوصلہ افزا پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔عطاء الرحمن کی قومی ٹیم کے کیمپ میں شمولیت کے حوالے سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبر حاجی شکیل احمد زہری کی جانب سے کی جانے والی حوصلہ افزائی اور تعاون کو بھی سراہا گیا ہے ذرائع کے مطابق حاجی شکیل احمد زہری نے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔کھیلوں سے وابستہ حلقوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان خصوصاً دور دراز علاقوں کے باصلاحیت نوجوانوں کو مناسب مواقع اور سرپرستی ملنے سے وہ قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتے ہیں۔ عطاءالرحمن کا قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ تک پہنچنا بھی اسی سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔اس موقع پر حاجی شکیل احمد زہری کی جانب سے عطاء کی حوصلہ افزائی اور تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی ہے کہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے