خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

خضدار (مانیٹرنگ ڈیسک)ریسکیو حکام کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیماءمرکز کے مطابق خضدار میں زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں