پشتون ثقافت شاندار روایات کے باعث ہماری مشترکہ تہذیبی میراث کا اہم حصہ ہے،میر سرفرازبگٹی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پشتون کلچر ڈے کے موقع پر بلوچستان سمیت دنیا بھر میں آباد پشتون برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پشتون ثقافت اپنی مہمان نوازی، رواداری، بہادری، بھائی چارے اور انسان دوستی کی شاندار روایات کے باعث ہماری مشترکہ تہذیبی میراث کا اہم حصہ ہے۔ بلوچستان مختلف اقوام، زبانوں اور ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے اور یہی تنوع ہماری اصل قوت ہے۔آئیں اپنی ثقافتی روایات اور اقدار کو نئی نسل تک منتقل کرتے ہوئے امن، اتحاد اور باہمی احترام کو مزید فروغ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں