دکیمیں محنت کشوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،ایسے واقعات صوبے کی ترقی اور عوام کے حوصلے متزلزل نہیں کر سکتے ، ظہور بلیدی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ دکی کے علاقے میں سڑک کی تعمیر پر مامور محنت کشوں پر حملے، ایک سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے اور مزدوروں کے اغوا کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے۔ ایسے دہشت گردانہ واقعات بلوچستان کی ترقی اور عوام کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ سیکیورٹی فورسز مغوی محنت کشوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔
Load/Hide Comments


