سوئی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،پولیس
ڈیرہ بگٹی( این این آئی) سوئی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو سوئی روڈ پر ڈولی کے قریب نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیرکوہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص شیر ہوپوبگٹی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔
Load/Hide Comments


