ہرنائی، پی ٹی سی ایل، ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس کی ناقص کارکردگی، صارفین شدید اذیت میں مبتلا
ہرنائی(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی ہیڈکوارٹر ہرنائی میں پی ٹی سی ایل ، ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس معیار کے مطابق نہ ہونے کے برابر ہے، جس کے باعث صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ماہانہ ہزاروں روپے فکسڈ بل ادا کرنے کے باوجود صارفین کو ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔صارفین نے جی ایم پی ٹی سی ایل بلوچستان اور تکنیکی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹر ہرنائی میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ بصورت دیگر ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروس کے صارفین مجبوراً اپنے ڈیوائسز پریس کلب کے سامنے نذر آتش کرنے پر مجبور ہوں گے۔
Load/Hide Comments


